جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کم عمر مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا مشکل ترین ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کرلیا جس کے بعد سفیان پاکستان کے کم عمر ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گئے ہیں۔
سفیان نے بھارت کے ایم وی ارجن پریان کا سافٹیسٹ ٹائم ٹو کلمب اراؤنڈ پرسن کا 9.78 سیکنڈز کا ریکارڈ 7.87 سیکنڈز سے توڑ دیا۔ سفیان نے جیو نیوز کو بتایا کہ یہ بہت ہی مشکل اور چیلنجنگ ریکارڈ تھا، اس ریکارڈ کو کوالا چیلنج بھی کہا جاتا ہے جو کووڈ کے دوران کافی پاپولر ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ سفیان پاکستان کے لیے سب سے پہلے 100 گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے عرفان محسود کے بیٹے ہیں