حماس کے القسام بریگیڈ نے آج غزہ جنگ کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر اسرائیلی شہر تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ کیا جس میں دو اسرائیلی خواتین زخمی ہوئیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ خان یونس کے علاقے سے وسطی اسرائیل میں 5 راکٹ فائر کیے گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اگست کے بعدکسی بڑے اسرائیلی شہرپر فلسطینی گروپ کا یہ پہلاحملہ ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے بھی شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی اورفوجی گاڑیوں کومیزائلوں سےنشانہ بنایا جب کہ حزب اللہ نے آج اسرائیل کے ساحلی شہر حیفا پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 اسرائیلی زخمی ہوئے۔ واضح رہے غزہ جنگ کو آج ایک سال مکمل ہوگیا ہے اور غزہ میں ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریباً 42 ہزار فلسطینی شہید اور 97 ہزار زخمی ہوچکے ہیں
Related Posts
فوج پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی جماعت سے بات نہیں کرے گی، سنئیر دفاعی ذرائع
- Admin
- November 2, 2024
- 0
دی نیوز نے جب پی ٹی آئی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ممکنہ ڈیل کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کے متعلق سوال کیا تو […]
حیدر آباد میں جعلی بیوواوں کو پنشن دینے کا انکشاف، فنڈز میں کروڑوں روپے کی غبن پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دیں
- Admin
- August 31, 2024
- 0
ایف آئی اے نے حیدرآباد میونسپل برانچ، بینک کے آپریشن منیجر کی شکایت پر متعلقہ برانچ منیجر، میونسپل عملے اور ضلعی خزانہ آفس کے ملوث […]
لوگ جیتنے پر بھی تنقید کر رہے ہیں تو افسوس ہو گا، شان مسعود
- Admin
- October 26, 2024
- 0
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا طویل عرصے بعد جیت کی خوشی ہے، […]