کلکتہ لیڈی ڈاکٹر قتل کیس پر آواز بلند کرنے کی پاداش میں اداکارہ میمی چکرورتی کو ریپ کی دھمکیاں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگالی اداکارہ اور ترنمول کانگریس کی سابق ایم پی میمی چکرورتی کو سوشل میڈیا پر کلکتہ قتل کے خلاف پوسٹ لگانے پر عصمت دری کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا جس کا انکشاف اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔اداکارہ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں درج تھا کہ ہم خواتین کے حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں، کئی ایسی جگہیں ہیں جہاں مجمعے میں چھپے بعض مرد خواتین کے ساتھ کھڑے ہونے کے دعوے کی آڑ میں جنسی زیادتی  کو عام کیے ہوئے ہیں، کون سی تعلیم اور  پرورش اس کی اجازت دیتی ہے؟خیال رہے کہ کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل اسپتال میں خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی جنسی زیادتی  اور قتل کیس کے خلاف ڈاکٹرز تاحال بائیکاٹ پر ہیں جس کی وجہ سے بھارت کا ہیلتھ سسٹم بری طرح متاثر ہے، اہلخانہ اور نامور شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد ملزم کی سخت سزا  کا مطالبہ کر رہی ہے، اداکارہ ممی چکرورتی  بھی ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے  آغاز سے ہی کلکتہ زیادتی کیس کے خلاف بھرپور طریقے سے آواز بلند کی۔حال ہی میں اداکارہ نے بھارت کے دیگر اداکاروں کے ہمراہ کلکتہ زیادتی کیس کے خلاف ہونے والے احتجاج میں شرکت بھی کی تھی، جس کے بعد اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ  انھیں سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے جنسی زیادتی کی دھمکیاں دی جانے لگی ہیں۔واضح رہے کہ میمی چکرورتی 2014 سے 2019 تک ترنمول کانگریس پارٹی کی رکن اسمبلی رہ چکی ہیں

Leave a Reply