گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 34 سالہ جوشوا بریگ مین نے 18ہزار 753 فٹ سے اسکیئنگ کرتے ہوئے پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر چھلانگ لگائی۔ جسے دنیا کی سب سے اونچی ski-BASE جمپ قرار دیا جارہا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ جوشوا بریگ مین نے اس کارنامے کو انجام دینے کیلئے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر 2 ہفتے کی محنت کی جس میں ہائیکنگ، اسکیئنگ اور اونچائی پر کیمپ میں رہنے سمیت کچرے کی صفائی شامل ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق برطانوی شخص نے خیراتی رقم جمع کرنے کیلئے اور نیپال میں انسانی اسمگلنگ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے اس چیلنج کو قبول کیا۔واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 2019 میں فرانسیسی شہری Matthias Giraud نے 14000 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر قائم کیا تھا
Related Posts
ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کے میزبان کو وزیر دفاع نامزد کر دیا
- Admin
- November 13, 2024
- 0
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کے میزبان، مصنف اور سابق فوجی پیٹ ہیگستھ کو وزیر دفاع نامزد کر دیا۔5 نومبر […]
کراچی: آرمی چیف نے تاجروں کو آئی ایس ایف سی کے ساتھ ملکر کام کرنے کی دعوت دیدی
- Admin
- September 28, 2024
- 0
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ کراچی میں تاجروں سے ملاقات کی جس دوران معیشت سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے۔آرمی چیف نے […]
مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی 8 ججز نے ایک اور وضاحت جاری کر دی
- Admin
- October 18, 2024
- 0
الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ سے دوسری وضاحت دی گئی ہے۔اکثریتی ججز کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ […]