پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امام مسجد نبوی ﷺ ڈاکٹر صالح بن محمد البدیر جی ایچ کیو پہنچے جہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معزز مہمان خوش آمدید کہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امام مسجد نبوی ﷺ کے دورہ پاکستان کو پاکستانی عوام کے لیے اعزاز قرار دیا جبکہ امام ڈاکٹر صالح البدیر کا کہنا تھا پاکستان کا مسلم دنیا میں اہم مقام ہے، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران شخصیات کی جانب سے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، امام مسجد نبوی ﷺ نے ملاقات کے اختتام پر مسلم امہ کے اتحاد، امن اور استحکام کے لیے دعا کی
Related Posts
پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کا علم نہیں، اتحاد ایسے نہیں چلتے، شیری رحمان
- Admin
- July 16, 2024
- 0
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ آپ نے بجٹ میں بھی دیکھا ہم اپنی رائے کے مطابق […]
وزارت خزانہ ملازمین کو 24 کروڑ کا اعزازیہ دیتی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، ملک کی حالت دگرگوں اور اور اپنے ملازمین پر نوازشات
- Admin
- August 7, 2024
- 0
زخموں پر نمک پاشی کے مترادف یہ اعزازیہ تنخواہوں میں شامل نہیں کیا گیا تاکہ انکم ٹیکس نہ دینا پڑے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ […]
حکومت سے کئے معاہدے کی ایک ایک شق پر عملدرآمد کروائیں گے، حافظ نعیم الرحمان
- Admin
- August 12, 2024
- 0
لاہور میں جلسے سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ پی ٹی آئی کےکارکنوں کو کہتا ہوں آپ ہماری تحریک کا حصہ […]