پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امام مسجد نبوی ﷺ ڈاکٹر صالح بن محمد البدیر جی ایچ کیو پہنچے جہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معزز مہمان خوش آمدید کہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امام مسجد نبوی ﷺ کے دورہ پاکستان کو پاکستانی عوام کے لیے اعزاز قرار دیا جبکہ امام ڈاکٹر صالح البدیر کا کہنا تھا پاکستان کا مسلم دنیا میں اہم مقام ہے، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران شخصیات کی جانب سے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، امام مسجد نبوی ﷺ نے ملاقات کے اختتام پر مسلم امہ کے اتحاد، امن اور استحکام کے لیے دعا کی
Related Posts
کراچی: گلبرگ میں تین سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار، اعتراف جرم کر لیا
- Admin
- October 10, 2024
- 0
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد گرفتار کیے جانے والے ملزم رکشہ ڈرائیور نصیر نے بچی کو گلے میں پھندا لگاکر قتل کیا جس کا […]
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین اسمبلی کے لاجز کو سب جیل قرار دے دیا
- Admin
- September 13, 2024
- 0
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی اراکین کے لاجز کو سب جیل قرار دینے کی فائل پر دستخط بھی کر دیے […]
مکمل فری ہینڈ کے باوجود پی ٹی آئی ملک بھر سے چند ہزار لوگ اکٹھے کر پائی، عطا تارڑ
- Admin
- September 22, 2024
- 0
عطا تارڑ نے ایک بیان میں کہا،، مکمل فِری ہینڈ کے باوجود پی ٹی آئی پاکستان بھر سے صرف چند لوگ جمع کرسکی ،، بولے،، […]