بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مہاراشٹرا کے ضلع پالگھر میں پیش آیا جہاں 20 آشرم اسکولوں میں زہریلا کھانا کھانے سے 250 طالب علموں کی طبیعت خراب ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالب علموں نے رات کا کھانا کھانے کے کچھ ہی دیر بعد الٹی اور چکر آنے کی شکایت کی جس کے بعد اساتذہ نے طالب علموں کو فوری اسپتال پہنچایا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طالب علموں میں فوڈ پوائزنگ کی تشخیص کی ہوئی ہے، 150 طالب علم اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ دیگر طالب علموں کو طبی امداد دینے کے بعد روانہ کردیا گیا تھا۔ادھر ریاست کی فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ سمیت پولیس نے کھانے کے نمونے حاصل کرکے جانچ کیلئے لیبارٹری بھیج دیے ہیں
Related Posts
اسرائیل میں کسی بھی جگہ حملہ کر سکتے ہیں، حزب اللہ قائم مقام سربراہ
- Admin
- October 16, 2024
- 0
اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور دیگر کمانڈرز کی شہادت کے بعد سے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں […]
بھارت: جنسی زیادتی کیسز میں اضافہ، کچرا چننے والی خاتون سے مصروف شاہراہ پر زیادتی، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی
- Admin
- September 6, 2024
- 0
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجن کی ایک مصروف ترین انٹر شیکشن کوئل پھاٹک […]
مالدیپ کے صدر پر کالا جادو کرنے کے الزام میں وزرا گرفتار
- admin
- June 28, 2024
- 0
مالدیپ کے صدر محمد موعوز پر کالا جادو کرنے کے الزام میں دو وزرا سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے مقامی میڈیا کے […]