بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے ارکان کو آج حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے جب کہ عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر یونس کل پیرس سے ڈھاکا پہنچیں گے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کا بتانا ہے کہ عبوری حکومت کے چارج سنبھالنے کے فوری بعد انتخابات کا اعلان اور اس کے لیے اقدامات متوقع ہیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں پروفیسر محمد یونس نے کہا کہ بھارت کے بنگلہ دیش کے غلط لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، براہ کرم بھارت اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرے۔ خیال رہے کہ عبوری حکومت کی سربراہی کے لیے پروفیسر محمد یونس کا نام طلبہ تحریک کے رہنماؤں کی جانب سے دیا گیا تھا۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا میں سینٹرل بینک کے اہلکاروں کے احتجاج کے بعد 4 ڈپٹی گورنرز مستعفی ہوگئے ہیں جب کہ بدعنوانی کے الزام پربینک کے گورنر سے بھی استعفے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شیخ حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے اور مظاہروں کے ختم ہونے کے بعد اب بنگلہ دیش میں زندگی معمول پر آنے لگی ہے، تعلیمی ادارے اور گارمنٹس فیکٹریاں دوبارہ کھل گئی ہیں جب کہ سڑکوں پرٹریفک رواں دواں ہے۔ اپوزیشن جماعت کی رہنما خالدہ ضیا کی رہائی کے بعد ڈھاکا میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی آج ریلی نکال رہی ہے جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے جب کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے اگلے کچھ دنوں تک بھارت سے باہر جانے کا امکان نہیں
Related Posts
افغانستان کی صورتحال جنگجو گروپوں کیلئے سازگار بنی ہوئی ہے، سعودی وزیر خارجہ کا یو این میں خطاب
- Admin
- September 29, 2024
- 0
یواین جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا سعودی عرب فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کویکسر […]
بیروت: اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ترجمان شہید
- Admin
- November 18, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز بیروت کے ایک رہائشی علاقے پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں حزب […]
نیوزی لینڈ میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم، ہزاروں سکھوں نے ووٹ کاسٹ کیا
- Admin
- November 17, 2024
- 0
نیوزی لینڈکے شہر آکلینڈ میں خالصتان کی آزادی کیلئے منعقد ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی لوگوں […]