اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ڈویژن بینچ آج توشہ خانہ کیس کی سماعت کرے گا۔25 جولائی کو چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی تھی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس عامر فاروق کو کیس نا سننے کا کہا گیا تھا۔وکلا کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دی، وہ کیس نا سنیں، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریفرنس دائر ہونے کے باعث بینچ سے الگ ہونے کی استدعا مسترد کردی تھی۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے تعطیلات پر جانے کے بعد اب وہ ڈویژن بینچ کیس سننے کیلئے دستیاب نہیں، گزشتہ سماعت کرنے والے بینچ کی عدم دستیابی کے باعث نیا ڈویژن بینچ سماعت کرے گا
Related Posts
فوج کے افسران و جوان اس ملک کے اشرافیہ نہیں، تنقید کی وجہ سے کام نہیں چھوڑ سکتے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- Admin
- August 5, 2024
- 0
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ رواں سال دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف 32 ہزار 622 […]
پنجاب حکومت پی آئی اے نہیں خرید رہی، مریم اورنگزیب
- Admin
- November 3, 2024
- 0
لاہور میں نجی ٹی وی سےگفتگو میں مریم اورنگزیب نے پنجاب حکومت کی جانب سے پی آئی اے کو خریدنے کی خبر کی تردید کی۔ذرائع […]
عمران خان نے گلے لگایا، پارٹی سے تمام اختلافات ختم ہو گئے ہیں، شیر افضل مروت
- Admin
- August 17, 2024
- 0
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ آج 3 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات […]