نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین اگر صوبےکےحالات ٹھیک نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دے دیں۔فیصل کریم نے کہا کہ وزیراعلیٰ نےکہا کہ گورنر کی وجہ سےانہیں ذہنی کوفت اٹھانا پڑی، اس لیے ہرجانےکا نوٹس بھیجا، وزیراعلیٰ کو آفر کرتا ہوں، سندھ آئیں وہاں ان کا ذہنی علاج مفت کراتا ہوں۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ عزم استحکام آپریشن پر تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لینا چاہیے تھا، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے آپریشن سے اختلاف نہیں کیا، امن و امان کی صورتحال خراب ہے، ہم بھی آپریشن نہیں چاہتے لیکن امن و امان پر کوئی سیاست نہیں کر رہے، آپریشن کے بغیر حالات بہتر کرنے کے لیےکوئی آپشن ہے تو بتائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پہلے اپنے کیسز ختم کریں پھر وزیراعظم بننے کا خواب دیکھیں، پی ٹی آئی پر اب یہ نوبت آگئی ہے کہ احتجاج بھی نہیں کرسکتی اورکہتی ہےکہ احتجاج کی اجازت نہیں ملتی، ہم تو بغیراجازت کےجلسے اور احتجاج کرتے تھے، ماضی میں پی ٹی آئی کے وکلا نے ہمیشہ اپنی پارٹی کوپھنسایا اورمشکلات پیداکیں
Related Posts
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اوڑی ڈیم سے دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ دیا
- Admin
- September 4, 2024
- 0
ڈائریکٹر آپریشن ایس ڈی ایم اے کے مطابق دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی تاہم بہاؤ میں اضافے سے دریائے جہلم میں سیلاب […]
منظوری تو دور اسمبلی میں پیش کرنے کی جرات بھی نہیں ہو گی، علی امین کی آئینی ترمیم کی کھل کے مخالفت
- Admin
- September 17, 2024
- 0
پشاور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں علی امین نے کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور ہم پر امن لوگ ہیں، میری […]
لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون چیف جسٹس تعینات
- admin
- July 2, 2024
- 0
لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ مین پہلی مرتبہ خاتون جج چیف جسٹس کے عہدے پر فائزہو گئیں۔جوڈیشل کمیشن نے ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کو چیف […]