فیصل آباد میں انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے عہدیداروں نے حکومتی ناقص پالیسیوں اور بے جا ٹیکسز کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دالوں کی امپورٹ اور سکیل پر ظالمانہ ٹیکس عائد کر دئے ہیں جو پوری دنیا میں کہیں بھی نہیں ہے حکومت پچیس کروڑ آبادی پر ظلم کر رہی ہے ہم دالوں کی امپورٹ پر پہلے سے ٹیکس ادا کر رہے ہیں مزید ٹیکس عائد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے آڑھتیوں کا کہنا تھا کہ 1990 تک ہم خود کی پیدا کردہ دالیں کھاتے تھے اب قرض کے پیسوں سے دالیں منگوائی جاتی ہیں حکومت نے ہر طبقے کو تباہ کر دیا ہے ہمارے ملک میں جھنگ اور اٹھارہ ہزاری میں 22 لاکھ ایکڑ رقبہ دالوں کی پیداوار کیلئے موزوں ہے مگر پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے دالیں خود پیدا نہیں کر پا رہے غریب کے پاس کھانے کو دال ہی بچتی ہے اگر اس پہ بھی ود ہولڈنگ ٹیکس لگے گا تو دالیں امپورٹ ہونے کی بجائے دیگر ممالک میں جائیں گی آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ ہر طرح کی دال پر فی کلو 30 سے 40 روپے ٹیکس پہلے ہی ادا کر رہے ہیں حکومت چاہتی کیا ہے سمجھ سے بالاتر ہے اگر حکومت ان غریب کش پالیسیوں سے باز نہ آئی تو لائحہ عمل طے کر کے غیر معینہ مدت تک ہڑتال پر جائیں گے
Related Posts
حکومت کی جانب سے عائد کردہ بجلی کا ظالمانہ بل ایک اور جان لے گیا ، فیصل آباد میں شہری نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کر لی
- Admin
- August 19, 2024
- 0
فیصل آباد کے علاقہ ملت ٹاون میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر شہری نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ فدا حسین نے ٹرین […]
سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے سے زائد کا اضافہ مانگ لیا
- Admin
- July 25, 2024
- 0
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کی نئی نظر ثانی شدہ درخواست […]
آئینی ترامیم میں نئی عدالت کے قیام کی تجاویز بھی شامل، تفصیلات سامنے آگئیں
- Admin
- September 14, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق آئینی پیکج میں میثاق جمہوریت کے تحت آئینی عدالت کے قیام کا امکان ہے جبکہ نئے چیف جسٹس کے ساتھ نئی آئینی […]