وزیراعظم شہبازشریف کا کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا فلسطین میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، فلسطین میں ڈھائے جانے والے مظالم کی کہیں مثال نہیں ملتی، 40 ہزار فلسطینی بہن بھائی، بزرگ اور بچے شہید کیے جا چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا عالمی اداروں نے اسرائیلی بربریت کے خلاف قراردادیں منظور کی ہیں، عالمی عدالت نے بھی فلسطین میں ہونے والے مظالم کو بدترین کہا ہے لیکن اسرائیلی حکومت پر سلامتی کونسل کی قراردادوں کا کوئی اثر نہیں ہوا، رکن ممالک نے ایس سی او کے پلیٹ فارم سے بھی اس مسئلے کا ذکر کیا، پاکستان نے آستانہ میں ایس سی او کانفرنس میں اسرائیلی جارحیت کے معاملے کو بھرپور انداز میں اٹھایا، دیگر رکن ملکوں نے بھی ایس سی او پلیٹ فارم سے اس مسئلے کا ذکر کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا جرمنی اور دیگر جگہوں پر سفارت خانوں پر حملے افسوسناک ہیں، یہ افسوسناک واقعات ہیں، سفارتخانوں کی حفاظت یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا ویزا پالیسی میں نرمی سے پاکستان باہر سے آنے والوں کے لیے پرکشش ملک بن گیا ہے، جن ممالک سے ویزا فیس نہیں لی جاتی ان کی تعداد 126 ہو چکی ہے، باہر سے آنے والوں کے لیے 24 گھنٹے کے اندر سہولت فراہم کی جائے گی، بیرون ممالک سے آنے والے سیاحوں اور تاجروں سے ویزا فیس نہیں لی جائے گی، ویزا پالیسیی میں نرمی سے ملک میں بڑے پیمانے پر معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی، ویزا پالیسی سے متعلق کابینہ منظوری دے گی۔شہباز شریف کا کہنا تھا جس ٹولے نے 9 مئی کو ملک میں غدر مچایا تھا، آج وہی نئے ہتھکنڈوں سے پاکستان کے خلاف وارداتیں کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ سے آرمی چیف اور ان کے خاندان کے خلاف باتیں کی گئیں، پاکستان کے مفادات کو بچانے کرنے کیلئے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے
Related Posts
بشری بی بی کو راتوں کو جگا کر ان کے بالوں کی بھی تلاشی لی جاتی ہے، بیرسٹر سیف کا الزام
- Admin
- October 1, 2024
- 0
بیرسٹرسیف نے کہا کہ باپردہ خاتون کی کیمروں کے سامنے تلاشی لےکر تضحیک کی جارہی ہے، رات کو نیند سےجگاکر سیل کی تلاشی کے بہانے […]
پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں تعلیم کا بیڑہ غرق کیا، عوام کے تحفظ کا کوئی ایجنڈا نہیں، گورنر کے پی کے
- Admin
- September 27, 2024
- 0
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا […]
جلسے میں خطاب کے دوران علی امین گنڈا پور کی صحافیوں کو دھمکیاں، خاتون صحافیوں کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی
- Admin
- September 9, 2024
- 0
اپنے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے اختلاف رائے رکھنے والے صحافیوں کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ تم لوگ جو ہمارے خلاف کیمپین کر رہے […]