بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کا احتجاج جاری ہے اور طلبہ تنظیموں نے آج ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے، ہڑتال کے دوران تمام ادارے بند رہیں گے تاہم اسپتال اور ہنگامی ادارے فعال رہیں گے جب کہ ایمبولینس کو گزرنے کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب دو روز قبل کوٹہ سسٹم مخالف مظاہرین اور وزیراعظم حسینہ واجدکے حامی طلبہ ونگ کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے اور سیکڑوں طلبہ زخمی ہیں۔وزیراعظم حسینہ واجد نے 6 افراد کی ہلاکت پر تحقیقات کے لیے عدالتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہےکہ بنگلہ دیش میں سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم ختم کرنے کے لیے ہزاروں طلبہ کا احتجاج کئی دنوں سے جاری ہے، طلبہ نے ریلوے لائنز اور بڑی شاہراہیں بھی بلاک کر دیں جب کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔بنگلہ دیش میں تمام اسکولز اور کالجز تاحکم ثانی بند ہیں جب کہ ڈھاکا اور دیگر شہروں میں کشیدگی پر قابو پانے کے لیے پیرا ملٹری فورسز تعینات کی گئی ہیں
Related Posts
کچھ لوگ چاہتے ہیں ایسا ہو کر رہے، روسی وزیر خارجہ نے مشرق وسطی میں بڑی جنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا
- Admin
- September 28, 2024
- 0
متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ اس سے پہلے کہ صورتحال مکمل طور پر قابو سے باہر […]
حوثیوں کا اسرائیل پر ہائپر سونک بلیسٹک میزائل سے حملہ، متعدد زخمی
- Admin
- September 15, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن سے آنے والے میزائل کو روکنے کے لیے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام فعال کیاگیا تھا جس نے یمنی میزائل […]
لبنان: اسرائیلی فوج کا رہائشی عمارت پر حملہ بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
- Admin
- August 17, 2024
- 0
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل فوج نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان کے شہر میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے […]