بھارتی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ریاست بہار کے مختلف اضلاع میں پیش آیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بجلی گرنے کا پہلا واقعہ مدھوبنی ضلع کے بتھنہ گاؤں میں پیش آیا جہاں کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں پر آسمانی بجلی گری جس سے دو کسان موقع پر ہلاک ہوگئے اور تیسرے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرا واقعہ ڈومریا گاؤں میں پیش آیا جہاں 2 خواتین آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئیں جب کہ بھوج پور ضلع میں اسکول پر آسمانی بجلی گرنے سے 18 طالب علم زخمی ہوگئے۔ریاست کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 4 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔
Related Posts
نیپالی پارلیمنٹ کا اپنے وزیر اعظم پر عدم اعتماد کا اظہار
- Admin
- July 13, 2024
- 0
نیپال کے وزیراعظم پشپا کمار داہل پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال کی پارلیمنٹ میں گزشتہ […]
بھارتی سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک کر لیا گیا، کرپٹو کرنسی کے اشتہار آویزاں
- Admin
- September 20, 2024
- 0
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے سپریم کورٹ آف انڈیا کا آفیشل یوٹیوب چینل ہیک کرکے اس پر ایک امریکی کمپنی کی جانب […]
طالبان نے مکس مارشل آرٹس کو پرتشدد کھیل قرار دیکر ملک میں پابندی عائد کر دی
- Admin
- August 29, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکومت کی اسپورٹس اتھارٹی کے ایک نمائندے نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مکس مارشل آرٹس […]