اداکار اظفر علی نے شوبز انڈسٹری میں ہٹ ڈرامے کرنے والی اداکارہ رمشا خان، کبریٰ خان اور نازش جہانگیر کی اداکاری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
اداکار اظفر علی نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے ان سے مختلف سوالات کیے گئے۔میزبان نے سوال پوچھا کہ اداکارہ رمشا خان، کبریٰ خان اور نازش جہانگیر میں سے کس کو اداکاری نہیں آتی جس کا جواب دیتے ہوئے اظفر علی نے کہا کہ تینوں کو اداکاری نہیں آتی۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تینوں کو ایکٹنگ کرنا آسکتی ہے اگر یہ کچھ تھیٹر وغیرہ کر لیں یا کچھ ایسا کریں جس سے ایکٹنگ کی تھوڑی ٹریننگ ہو جائے، جب بھی ہم ان کا کام دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں یہ جملے پھینک رہی ہے انہیں معلوم نہیں جملے کو کہاں کیسے بولنا ہے۔