عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سنایا۔فیصلے کے لیے عمران خان کو کمرہ عدالت میں لایا گیا جب کہ بشریٰ بی بی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شعیب خان اور سلمان اکرم راجہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال قید با مشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ج بکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان جرمانے کی ادائیگی نہیں کرتے تو انہیں مزید 6 ماہ قید کی سزا ہو گی جبکہ بشریٰ بی بی اگر جرمانہ ادا نہیں کرتیں تو انہیں مزید 3 ماہ جیل میں گزارنا پڑیں گی۔اس کے علاوہ عدالت نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کو حکومتی تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا جبکہ جج کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا اور فیصلہ سنانے کے بعد جج ناصر جاوید رانا عدالت سے روانہ ہو گئے
Related Posts
فلسطین کی ایک آزاد ریاست بننے کی حمایت کرتے ہیں، روسی سفیر ایلبرٹ خورے
- Admin
- November 12, 2024
- 0
کراچی کونسل آن فارن ریلیشنس اور حکومت سندھ کے انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک تقریب منعقد کی گئی […]
صدر جوبائیڈن نے علاقائی سلامتی کیلئے پاک امریکہ تعلقات کو اہم قرار دے دیا
- Admin
- September 19, 2024
- 0
امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی جانب سے صدر جو بائیڈن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کی گئیں۔اس موقع پر امریکی صدر نے […]
حزب اللہ کے خاتمے کا سوچنے والا اسرائیل خود مٹ جائیگا،آیت اللہ خامنہ ای
- Admin
- December 18, 2024
- 0
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ شام میں کیے گئے اقدامات سے صیہونی حکومت کو مزاحمت ختم ہونے کی […]