صدر جوبائیڈن نے علاقائی سلامتی کیلئے پاک امریکہ تعلقات کو اہم قرار دے دیا

امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی جانب سے صدر جو بائیڈن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کی گئیں۔اس موقع پر امریکی صدر نے علاقائی استحکام اور سلامتی کیلئے پاک امریکا تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے امریکا پاکستان کے ساتھ ہے۔ملاقات میں صدر جو بائیڈن نے دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک امریکا تعاون کو بھی سراہا
پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا پاک امریکا اقتصادی شراکت داری ہماری ترجیح ہے، پاکستان متبادل توانائی،گرین ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کیئیے تیار ہے۔
قبل ازیں امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے اراکین کانگریس ٹم سوازی اور جیک برگمین سے بھی ملاقات کی تھی جس میں دو طرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کو بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

Leave a Reply