ذرائع کے مطابق حکومت کے غیر جمہوری اقدامات کے خلاف اپوزیشن کو متحد کیا جائے گا، عمران خان کی ہدایت پر بیرسٹر سیف نے اپوزیشن جماعتوں کے کئی اہم رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک رواں ہفتے متوقع ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کی جی ڈی آے رہنماؤں پیر پگارا اور ذوالفقار مرزا سے اسی ہفتے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت دیگر پارٹی سربراہوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔یاد رہے کہ چند روز قبل ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا تھا میں نے پارٹی کو کئی بار یہ تجویز دی کہ حکومت سے مذاکرات کے بجائے اپوزیشن رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے، اپوزیشن رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں کامیاب ہو گئے تو حکومت خود مذاکرات کے لیے آمادہ ہو جائے گی
Related Posts
مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ دھوکہ نہیں ہاتھ ہو گیا ہے ، ایمل ولی خان
- Admin
- December 15, 2024
- 0
ایمل ولی خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں اور بانی پی ٹی آئی عمران خان میں […]
عدالتی حکم کے باوجود احتجاج کرنے پر تحریک انصاف کو نوٹس جاری
- Admin
- November 28, 2024
- 0
اسلام آباد ہائیکورٹ میں احتجاج کی اجازت نا دینے کے عدالتی حکم کے باوجود وفاقہ دارالحکومت میں احتجاج ہونے پر توہین عدالت کے درخواست کی […]
لکی مروت میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
- Admin
- December 13, 2024
- 0
ترجمان او جی ڈی سی ایل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹانی-2 کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ […]