بچے بہت چیختے تھے، نوابشاہ میں ماں نے جڑواں بچوں کا گلہ کاٹ کر قتل کر دیا

نوابشاہ کے علاقے غریب آباد کی رہائشی خاتون گزشتہ روز اپنے دو 5 سالہ جڑواں بچوں محمد رضا اور محمد حمزہ کو صرف اس لیے قتل کیا کہ وہ چیختے اور چلاتے تھے۔اپنے بچوں کو قتل کرنے والی ماں کہتی ہے کہ بچوں کو اس لیے بے دردی سے قتل کیا کہ وہ چیختے تھے، اس کی جو سزا ملے گی وہ کم ہو گی، نہ میرے بچے مجھے معاف کریں گے اور نہ ہی اللہ۔غم سے نڈھال مقتول بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ جب سے بچے پیدا ہوئے اس کی بیوی کا ذہنی توازن بگڑ گیا تھا، اپنے ننھے بچوں کا خون بیوی کو معاف کرتا ہوں۔ محلے داروں کا بھی کہنا ہے کہ خاتون ذہنی مریضہ تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ کے خلاف اب تک مقدمے کی درخواست نہیں دی گئی، اگر ورثا کی جانب سے مقدمہ نہیں کرایا گیا تو سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا جائے گا، ملزمہ کا میڈیکل کرانے کے ساتھ ساتھ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے گی

Leave a Reply