بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹیں کرنے پر گلوکار سلمان احمد کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد سوشل میڈیا بیانات سے پارٹی قیادت اور ورکرز میں نفاق پیدا کرتے رہے،انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہل خانہ کے خلاف سوشل میڈیا میڈیا پوسٹ کیں۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی سلمان احمد کے بیانات سے اظہار لاتعلقی کرتی ہے اور ان کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے، وہ مستقبل میں پی ٹی آئی کا نام استعمال نہیں کر سکتے
Related Posts
شمالی اور وسطی غزہ میں اسرائیل کے انسانیت سوز حملے، 80 فلسطینی شہید
- Admin
- October 20, 2024
- 0
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شمالی اور وسطی غزہ میں خیموں میں مقیم بےگھر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا، شہید اور زخمی ہونے […]
بھارتی سپریم کورٹ نے بلڈوزر جسٹس کیخلاف فیصلہ سنا دیا
- Admin
- November 13, 2024
- 0
بھارتی سپریم کورٹ نے کسی بھی شخص پر الزام لگنے یا جرم ثابت ہونے کے بعد اس کا گھر گرائے جانے کو انسانی حقوق کے […]
دوسرا ون ڈے: پاکستان کیخلاف زمباوے کی آدھی ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی
- Admin
- November 26, 2024
- 0
زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جب کہ اب میزبان ٹیم کی 97 رنز پر پانچ وکٹیں گرچکی ہیں۔ٹاس […]