وفاقی حکومت فارنزک ایجنسی قائم کرے گی، بل سینیٹ سے منظور

سینیٹ نے نیشنل فارنزک ایجنسی کے قیام کا بل منظور کرلیا جس کے مطابق ریسرچ، فارنزک اور ڈیجیٹل فارنزک کے شعبے قائم کیے جائیں گے جب کہ ڈیجیٹل فارنزک کا شعبہ قومی سکیورٹی کے معاملات میں معاونت کرے گا۔بل کے مطابق نیشنل فارنزک ایجنسی وفاق، صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کمشیر سمیت تمام فارنزک ایجنسیوں کو سروسز مہیا کرے گی، ایجنسی لیب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی سروسز مہیا کرے گی،، ایجنسی ڈیجیٹل فارنزک مواد کو محفوظ کرے گی، فارنزک ایجنسی  بطور ماہر عدالت میں بھی پیش ہوگی۔
بل کے مطابق نیشنل فارنزک ایجنسی کا ڈی جی دُہری شہریت کا حامل نہیں ہوگا،  ایجنسی کے بورڈ اف گورنرز کا چیئر پرسن ڈویژن کا سیکرٹری ہوگا ، بورڈ میں آئی جی اسلام آباد، نیکٹا کا نیشنل کوآرڈی نیٹر اور نیشنل پولیس بیورو کا ڈی جی شامل ہوگا

Leave a Reply