اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 9 مئی مقدمات میں گرفتار 2 ریڑھی بانوں کے کیس کا حکم نامہ جاری کیا۔اےٹی سی جج نے اپنے حکام نامے میں کہا کہ وکیل صفائی کے مطابق ساجدالرحمان اور محمدرفیق ریڑھی چلاتےہیں، دونوں افراد کو ڈیڑھ سال بعد گرفتار کیاگیا۔عدالت نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق تقریباً 50 افراد پر 10 مئی 2023 کو مقدمہ دائر کیا گیا تھا اور ان دونوں افراد کو شریک ملزم کے بیان پر گرفتار کیاگیا۔عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ پولیس ریکارڈ ملزم ساجدالرحمان اور محمدرفیق کے حوالے سے خاموش ہے، دونوں افرادکے وارنٹ جاری ہوئے نہ گرفتاری کی کبھی کوشش کی گئی۔
عدالت نے کہا کہ کوئی ثبوت موجود نہیں، دونوں افراد کو کسی کردار کے بغیر گرفتار کیاگیا اس لیے انہیں بری کیا جاتا ہے