ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ باہر بیٹھے لوگ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے استعمال کررہے ہیں، یہ وہی پروپیگنڈا مہم ہے جس کا میں ذکر کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کو وقتی طور پر نظر انداز کریں ورنہ نقصان زیادہ ہوگا۔سابق وزیر نے مزید کہا کہ گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جان بوجھ کر گھٹیا ایکس پوسٹ آگ لگانے کے لیےلکھی گئی، یہ گھٹیا ٹوئٹ بانی پی ٹی آئی نے نہیں باہر بیٹھے سازشیوں نے لکھی کیونکہ عمران خان خود اپنا ایکس ہینڈل نہیں چلا رہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اور قاسم سوری جیسے لوگوں نے خان کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش کی ہے، یہ سب مل کر بانی پی ٹی آئی کو اس دلدل میں لے جا رہے ہیں جہاں سے واپسی نہ ہو
Related Posts
نو مئی کیس: بانی پی ٹی آئی عدالت میں پیش، چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں
- Admin
- November 1, 2024
- 0
عمران خان کے خلاف تھانہ آر اے بازار میں درج 9 مئی کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی […]
بشری بی بی کی سیاست میں اینٹری کی خبریں، عمران خان کا رد عمل بھی سامنے آگیا
- Admin
- November 15, 2024
- 0
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا عمران خان نے کہا نیب کے بیان کے بعد چیئرمین […]
کوشش ہے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو، مفت میں حکومت نہیں چلا سکتے، احسن اقبال
- Admin
- November 1, 2024
- 0
سینیٹ اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے پیش کیے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں پی ایس ڈی پی کے […]