پنجاب اربن یونٹ نے صوبے میں فضائی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ دریافت کر لی

پنجاب اربن یونٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں فضائی آلودگی پھیلانے میں سب سے آگے ہیں اور شعبہ ٹرانسپورٹ کا فضائی آلودگی پھیلانے میں 83.15 فیصد کردار ہے۔رپورٹ کے مطابق صنعتی سرگرمیاں دوسرے نمبر پر ہیں، فضائی آلودگی پھیلانے میں اس کا حصہ 9.07 فیصد ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمومی رائے کے برخلاف فضائی آلودگی پھیلانے میں زرعی فضلہ جلانے کا کردار 3.9 فیصد اور کچرا جلانے کا حصہ 3.6 فیصد ہے۔پنجاب اربن یونٹ کی رپورٹ کے مطابق کمرشل عمارتوں کی سرگرمیوں کا فضائی آلودگی میں کردار 0.14 فیصد ہے جبکہ گھریلو سرگرمیاں 0.11 فیصد فضائی آلودگی میں حصہ ڈالتی ہیں

Leave a Reply