سینیٹر محسن عزیز کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری پاور ڈویژن نے آئی پی پیز اور بجلی کے معاملات پر بریفنگ دی۔ سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ ہماری انڈسٹری کی بجلی طلب 25 فیصد ہے اور ہماری انڈسٹری کی کھپت مزید کم ہوتی جارہی ہے، ہمارا 10 سے 11 ہزار میگاواٹ لوڈ پنکھوں کا ہے جب کہ سردیوں میں لوڈ 11ہزار میگاواٹ تک ہوتا ہے۔ سیکرٹری پاور نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال انڈسٹری سے 244 ارب لے کر گھریلوصارفین کو دیے گئے، 400 یونٹس والے ڈھائی کروڑ صارفین کو 592 ارب سبسڈی دی جاتی تھی جو اب 692 ارب روپے تک ہوگئی ہے۔ سیکرٹری پاور ڈویژن کے مطابق مفت بجلی صرف بجلی کمپنیوں، واپڈا اور جنکوز ملازمین کو ملتی ہے، بجلی کمپنیوں کے ایک لاکھ 90 ہزار ملازمین کو سالانہ 15 ارب کی مفت بجلی دی جاتی ہے جب کہ ایک ملازم کو سال کی 78 ہزار روپے کی بجلی مفت دی جاتی ہے۔ سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ اگر ایک پلانٹ سارا سال بند رہا تو اس کو پھر بھی ادائیگی کریں گے، ہم اس لیے پلانٹس نہیں چلاتے کہ وہ وارے نہیں آتا، اس کی بجلی اتنی مہنگی ہے ہم صرف کیپسٹی پیمنٹ ہی دیتے ہیں، اس پر سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ آئی پی پیز ایک اژدھا بن چکا ہے اور لوگ سڑکوں پر ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ ہماری کمپنیوں کے پاس رئیل ٹائم ڈیٹا دستیاب نہیں، کمپنیوں میں ایڈوانس میٹرنگ کے باعث قابل اعتماد ڈیٹا آسکے گا، آئی پی پیز سے اگر 5 روپے بھی نکل سکے تو عوام کو ریلیف دیں گے، بجلی چوری کا اختتام نجکاری اور ڈیجیٹیلائزیشن سے ہوگا
Related Posts
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی 3 درجے تنزلی
- Admin
- August 28, 2024
- 0
پاکستانی بلے باز بابر اعظم کی رینکنگ میں 6 درجے تنزلی ہوئی ہے، وہ تیسرے سے نویں نمبر پر چلے گئے کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر […]
علی امین گنڈا پور کی تقریر میں بعض الفاظ نازیبا تھے، انہیں ایسی تقریر نہیں کرنی چاہئے تھی، مشیر کے پی
- Admin
- September 10, 2024
- 0
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی امین کو تقریر نہیں کرنی چاہیے، لوگ تجربے سے سیکھتے […]
بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے،فورسز کی جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک
- Admin
- August 26, 2024
- 0
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 24 اور 25 اگست کی رات دہشتگردوں نے بلوچستان میں متعدد جگہوں پر بزدلانہ حملے کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی […]