غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماؤنٹ فیوجی جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے جنوب مغرب میں واقع ہے جس کی اونچائی 3 ہزار 776 میٹر یعنی 12 ہزار 460 فٹ ہے جو جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ ہےمیڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ماؤنٹ فیوجی ہر سال اکتوبر کے آغاز سے ہی برف کی چادر اوڑھ لیتا ہے لیکن بدلتے موسم اور بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے رواں سال اکتوبر کے ماہ میں بلند و بالا پہاڑ برف سے محروم رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماؤنٹ فیوجی پر رواں سال تاحال برف باری نہ ہونے کی وجہ سے 130 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال جاپان میں ریکارڈ توڑ گرمی دیکھی گئی ہے اور جون سے اگست تک اوسط درجہ حرارت میں 1.76 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوا ہے
Related Posts
گیس پائپ لائن: پاکستان نے عالمی عدالت میں ایرانی مقدمے کے دفاع کا فیصلہ کر لیا
- Admin
- October 30, 2024
- 0
تفصیلات کے مطابق حکومت نے تین قانونی فرمز اور آسٹریلیا میں مقیم ایک اہم وکیل کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ گیس پائپ لائن پرپیشرفت […]
وزیر داخلہ محسن نقوی کی بیرسٹر گوہر سے ٹیلی فونک گفتگو،پی ٹی آئی کے حتمی فیصلے کے منتظر
- Admin
- November 23, 2024
- 0
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائیکورٹ […]
صدر جوبائیڈن نے علاقائی سلامتی کیلئے پاک امریکہ تعلقات کو اہم قرار دے دیا
- Admin
- September 19, 2024
- 0
امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی جانب سے صدر جو بائیڈن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کی گئیں۔اس موقع پر امریکی صدر نے […]