مصراور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان غزہ جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں اور جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کیلئے اسرائیلی وفد مصر پہنچ گیا ہے۔المواصی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کے بعد مذاکرات میں تعطل آگیا تھا اور حملے کے نتیجے میں 90 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے تھے۔7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں38 ہزار سے زائدفلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔
فلسطینی مہاجرین کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم انروا کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ملبے کو صاف کرنے میں 15 سال لگ سکتے ہیں