غزہ کے علاقے بیت الہیہ میں اسرائیلی فوج نے رہائشی عمارتوں پر حملےکیے جس کے نتیجے میں مزید 45 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت الہیہ میں 6 رہائشی عمارتوں پر حملے کرکے 45 فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔ رپورٹ کےمطابق دو روز تک غزہ کے کمال عدوان اسپتال پر قبضہ رکھنے کے بعد اسرائیلی فوجیں اب اسپتال سے نکل گئی ہیں مگر انخلا کے وقت کئی مریضوں کو اپنے ساتھ لے گئیں جبکہ اسپتال سے 8 فلسطینیوں کی تشدد زدہ لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔
دوسری جانب لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں مزید 19 افراد شہید ہوگئے جبکہ جواب میں حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر 100سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کیے جن میں اسرائیلی فوجی اہداف اور ایک شہری علاقے کو نشانہ بنایا گیا