حکومتی بینچز سے 7 ارکان مجوزہ آئینی ترمیم کیلئے ووٹ نہیں دیں گے، چئیرمین پی ٹی آئی

مجوز آئینی ترمیم کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کے ووٹ صرف ان کی کتابوں میں پورے ہیں،حکومت نے نہ اپنے ممبران سے پوچھا نہ ڈر کے مارے جواب دیا ہے، میرے پاس باوثوق اور قابل اعتماد سورس سے خبر آئی ہے کہ 7 ممبر ووٹ نہیں دیں گےچیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ ممبران کہتے ہیں وہ  ووٹ نہیں دیں گے، ہم اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ ووٹ اس انداز سے دیے جائیں، حکومتی ممبران نے کہا کہ ہم نااہل ہو بھی جائیں لیکن ووٹ نہیں دیں گے، شاید بلاول کو بھی علم ہو کہ ان کے اپنے ممبران ووٹ نہیں دے رہے۔ دوسری جانب مجوزہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کےلیے پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے آنے والے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ابھی بات کرنا قبل از وقت ہے، مولانا فضل الرحمان آئیں گے تو بات ہوگی، اس وقت پی ٹی آئی والوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور دوسری جانب ہمارے لوگوں کو نقد رقم کی آفر ہو رہی ہیں۔ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پارلیمان کو بہتر بنانے کا ایجنڈا ہے، ایم کیو ایم نے عدالتی اصلاحات میں تعاون کا فیصلہ کیا ہے، ایم کیو ایم اس مسودے کے حق میں ہے،  یہ پاکستان کو بچانے کے لیے اوریہ ڈائیلاگ ملک کے حق میں ہے

Leave a Reply