اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج آرٹیکل 245 کے تحت ایس سی او سمٹ کے دوران سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالے گی اور فوج ایس سی او سمٹ کے دوران اسلام آباد میں 17 اکتوبر تک تعینات رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فوج کی تعیناتی 5 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک ہوگی۔
اسلام آباد کی سکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے حوالے ہوگی اور پولیس سمیت دیگر ادارے ان کی معاونت کریں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے

Leave a Reply