اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران نقص امن کے خدشے کے پیش نظر جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر کے فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو تعینات کر رکھا ہے۔اب اسلام آباد کی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں تعیناتی کے دوران فوج کو حاصل اختیارات کے حوالے سے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ صورتحال کشیدہ ہونے پر فوج کو کارروائی کے اختیارات حاصل ہوں گے، مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فوج کو شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرنے اور گرفتاری کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فوج کو مظاہرین کے خلاف لاٹھی چارج، آنسو گیس کی بھی اجازت ہو گی، طاقت کا کم سے کم استعمال کیا جائے گا، شرپسندوں کی موجودگی یا خطرات کی اطلاع پر فوج کارروائی کرے گی
Related Posts
اسرائیل کے لبنان پر حملے میں حماس کے اہم رہنما شہید ہو گئے
- Admin
- September 30, 2024
- 0
حماس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی حملے میں فتح شریف سمیت ان کےکچھ اہل خانہ بھی شہید ہوئے۔لبنان میں رات گئے ہونے […]
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک
- Admin
- October 26, 2024
- 0
مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج پر حملے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے […]
سوئیڈن سگریٹ سے نجات حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
- Admin
- November 21, 2024
- 0
سوئیڈن نے 13 نومبر کو باضابطہ طور پر دنیا کا پہلا اسموک فری (سگریٹ سے پاک) ملک ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔سوئیڈن کے محکمہ صحت […]