ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی 45 منٹ کی ملاقات میں غزہ اورلبنان میں اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان نے بتایاکہ ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ ترجمان کے مطابق حافظ نعیم نے ملائیشیا میں فلسطینی زخمیوں کی دیکھ بھال پر انور ابراہیم کوخراج تحسین پیش کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ملائیشیا نے حافظ نعیم الرحمان کوملائیشیا آنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر انور ابراہیم نے حافظ نعیم الرحمان کو کلیات اقبال تحفے میں پیش کی
ملائشین وزیر اعظم انور ابراہیم کی حافظ نعیم سے ملاقات، دورہ ملائشیا کی دعوت دیدی
