ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی طرف سے بھیجی گئی سمری میں ایک مشیر اور4 معاونین خصوصی بنانےکی سفارش کی گئی ہے تاہم گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نےسمری ملنےکے بعد 12 روز گزرنے کے باوجود دستخط نہیں کیے۔سابق ایڈووکیٹ جنرل کے پی شمائل بٹ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کےتحت گورنر 15 روز میں سمری پر دستخط یا اعتراض لگاسکتے ہیں، گورنر سمری واپس نہیں بھیجتے تو 15 روز بعد سمری منظور سمجھی جائے گی شمائل بٹ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل اور اضافہ وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے۔ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہےکہ گورنر مصروفیات کے باعث سمری پر دستخط نہیں کررہے ہیں، سمری پر دستخط سے دیگر امور زیادہ اہم ہیں، وقت ملنے پر سمری پر دستخط کے معاملےکو دیکھا جائے گا، گورنر بین الاقوامی وفود اور سیاسی جماعتوں سے اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں جن کا مقصد صوبے کا امیج بہتر بنانا ہے
Related Posts
عمران خان کا جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کا اعتراف ، پارٹی رہنماوں کی تردید
- Admin
- July 24, 2024
- 0
پیر کو اڈیالہ جیل کے اندر ایک کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے اعتراف کیا کہ ’’میں نے […]
رات کی تاریکی میں حکومت کا مہنگائی کا ایک اور وار ، پیٹرول مہنگا
- Admin
- July 15, 2024
- 0
حکومت نے آئندہ 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔وزارت خزانہ نے پٹرول، ڈیزل کی قیمت بڑھانےکانوٹی فکیشن جاری کردیا جس […]
غزہ کے رہائشیوں پر صیہونی فوج کے بد ترین حملے، 45 فلسطینی شہید
- Admin
- October 27, 2024
- 0
غزہ کے علاقے بیت الہیہ میں اسرائیلی فوج نے رہائشی عمارتوں پر حملےکیے جس کے نتیجے میں مزید 45 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی […]