فیصل آباد میں طلبہ سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا کہ ’جتنا پیار مجھے طلبہ کی طرف سے مل رہا ہے وہ بیان نہیں کر سکتی، میرے مخالفین کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ اسٹیجڈ ہوتا ہے، مخالفین یہاں آکر دیکھیں کہ کس طرح ایک ماں نے اپنے بچوں کے ساتھ اپنا رشتہ قائم کر لیا ہے‘۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ’بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں، جیل میں نہیں روئی لیکن بچوں کو جب ان کا حق اسکالر شپ کی صورت میں ملتا ہے تو اُن بچوں کی خوشی دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں‘۔مریم نواز کا کہنا تھاکہ ’اب پنجاب کے بچوں کے ساتھ ایسا نہیں ہوگا کہ کسی کے خواب ادھورے رہ جائیں، اس سال 30 ہزار اسکالر شپ دی ہیں، یہ چھوٹا نمبر ہے، اگلے سال 50 ہزار تک لے کر جائیں گے‘۔دوسری جانب لاہور میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملےگا، قرضہ ملنےکے بعد بھی اگرکوئی مشکل آتی ہے تو ہم مدد کریں گے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولیات فراہم کریں گے
Related Posts
عمران خان کی سول نافرمانی کی کال پر عملدرآمد ممکن نہیں، پی ٹی آئی قیادت
- Admin
- December 7, 2024
- 0
پی ٹی آئی کے ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ وہ عمران خان کے سامنے اس معاملے کو اٹھائیں گے اور اسے واپس […]
ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن، عوام اب پی ٹی آئی کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئے گی، عون چوہدری
- Admin
- November 17, 2024
- 0
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر جلاؤ گھیراؤ کی فضا قائم کرکے عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے […]
جاپان: کم شرح پیدائش کے مسلے سے نمٹنے کیلئے ہفتے میں تین دن چھٹی کا منصوبہ
- Admin
- December 12, 2024
- 0
ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوئیکے نے اعلان کیا ہے کہ اپریل سے میٹروپولیٹن حکومت کے ملازمین کو ہفتے میں تین دن چھٹی کا اختیار دیا […]