مقامی انگریزی اخبار کے مطابق پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا بتانا ہے کہ سعودی حکام نے خبردار کیا ہے اگرعمرہ اور حج کی آڑ میں آنے والے بھکاریوں پر قابو نہ پایا گیا تو اس کا پاکستانی عمرہ اور حج زائرین پر منفی اثر پڑ ے گا۔رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو انتباہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان لازمی بھکاریوں کو عمرہ ویزے کے تحت خلیجی ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے کارروائی کرے۔دوسری جانب پاکستانی وزارت مذہبی امور نے عمرہ ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد عمرہ کا انتظام کرنے والی ٹریول ایجنسیوں کو ریگولیٹ کرنا اور انہیں قانونی نگرانی میں لانا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستانی بھکاری عمرہ ویزہ پر سعودیہ جاتے ہیں اور پھر وہاں بھیک مانگنے جیسی سرگرمیوں کا حصہ بنتے ہیں
Related Posts
لاہور ایک بار پھر مضر صحت شہروں میں سر فہرست ، ماہرین نے ہدایات جاری کر دیں
- Admin
- October 27, 2024
- 0
ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے جس کا اےکیو آئی 696 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار […]
جس دن حمایت ختم کر دی اس دن حکومت بھی ختم ہو جائے گی، پیپلز پارٹی کی ن لیگ کو وارننگ
- Admin
- January 5, 2025
- 0
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری نے میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا […]
نمبر پورے ہیں کل پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم پیش کر رہے ہیں، خواجہ آصف
- Admin
- September 13, 2024
- 0
آج پارلیمنٹ کی راہداری میں غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کل قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جا رہا ہے جس پر […]