غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی نشریاتی ادارے سی این این پر صدارتی مباحثے کا چیلنج دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے 23 اکتوبر کو صدارتی مباحثے کے لیے تیار ہیں۔تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کا چیلنج قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اب بہت تاخیر ہو چکی ہے، اب 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن سے پہلے مباحثہ ممکن نہیں ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان 10 ستمبر کو صدارتی مباحثہ ہوا تھا جس میں تجزیہ کاروں کے مطابق کملا ہیرس کو ٹرمپ پر برتری حاصل تھی۔اس سے قبل جون میں امریکی صدر جو بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان بھی مباحثہ ہوا تھا جس میں بائیڈن کی کارکردگی نے ڈیموکریٹکس کو آئندہ الیکشن کے لیے پارٹی اسٹریٹجی تبدیل کرنے پر مجبور کیا اور پھر کملا ہیرس کو ڈیموکریٹک صدارتی نامزد کیا گیا
Related Posts
پاکستان کا تعلیمی نظام انتہائی ناقص، ایک بھی ضلع بہترین درجے میں شامل نہیں، رپورٹ
- Admin
- August 24, 2024
- 0
وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے جاری کردہ ضلعی ایجوکیشن رپورٹ 2023 میں اسلام آباد سمیت ملک بھر کے اضلاع کی تعلیمی کارکردگی کی درجہ […]
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا بڑا فیصلہ
- admin
- July 8, 2024
- 0
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا 200 سے 500 یونٹس والے صارفین کو سولر پینل کیلئے بغیر سود قرضہ دینے کا فیصلہ حکومت پنجاب 500 یونٹس […]
پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ چھوٹا نہیں،موجودہ حالات میں ناپ تول کر فیصلے کرنا ہوں گے، شیری رحمان
- Admin
- July 24, 2024
- 0
نجی ٹی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں آپس میں ابھی مشاورت نہیں […]