ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر خالد بخاری کے مطابق کے الیکٹرک کا عملہ بجلی کی بحالی کا کام کر رہا ہے، گزشتہ روز دوپہر میں معطل ہونے والی بجلی کو آج صبح بحال کیا گیا تھا۔ڈاکڑ خالد نے بتایا کہ اسپتال میں اب بھی والٹیج کا مسئلہ ہے جب کہ اسپتال میں جنریٹرز سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسپتال کی بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر سیکرٹری صحت اور سیکرٹری توانائی سمیت کے الیکٹرک انتظامیہ کو بجلی بحال کرنے کی ہدایت کردی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کیبل فالٹ کے باعث سول اسپتال کی بجلی معطل ہوئی ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو اپنے فنی مسائل بروقت حل کرنے چاہئیں، کل سے سول اسپتال میں مریضوں کے علاج میں پریشانی کا سامنا ہے۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ سول اسپتال کی بجلی بحال کردی گئی ہے، سول اسپتال میں آنے والا فالٹ اندرونی نوعیت کا تھا
Related Posts
ایس سی او کانفرنس میں شرکت کیلئے روس ، بھارت اور چین کے وفود پاکستان پہنچ گئے
- Admin
- October 13, 2024
- 0
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ایس سی او سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اس […]
نواز شریف نے کہا عمران خان کی جیل میں ایک نہیں دو اے سی لگواو
- admin
- June 28, 2024
- 0
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی زیر صدارت بجٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب کے بجٹ میں […]
کبھی کبھی سپریم کورٹ کے ایک جملہ لکھنے سے کیسز 18، 18 سال چلتے رہتے ہیں، چیف جسٹس
- Admin
- November 1, 2024
- 0
سپریم کورٹ میں زمین تنازعہ کیس کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے […]