سات ارب ڈالر کے نئے قرض کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار بڑھ کر3.2 فیصد تک جا سکتی ہے جبکہ پاکستان میں گزشتہ مالی سال معاشی شرح نمو 2.4 فیصد تھی۔آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 23.4 سےکم ہو کر9.5 فیصد رہنےکا امکان ہے جبکہ پاکستان میں بے روزگاری 8 فیصد سےکم ہو کر7.5 فیصد پر آنےکا تخمینہ لگایا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا بجٹ خسارہ 6.8 فیصد سے کم ہو کر 6.1 فیصد پر آسکتا ہے تاہم آئی ایم ایف سمیت حکومت کے ذمہ واجب الادا قرضوں کی شرح بڑھنےکا خدشہ ہے، جی ڈی پی کے لحاظ سے قرض 69.2 فیصد سے بڑھ کر 71.4 فیصد ہو سکتا ہے جبکہ رواں مالی سال خام زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر12.75 ارب ڈالر تک جا سکتے ہیں
Related Posts
لیاقت باغ احتجاج: پی ٹی آئی کے 58 رہنماوں کے خلاف مقدمات درج، دہشتگردی کی دفعات شامل
- Admin
- September 29, 2024
- 0
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا جس میں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، اعجاز خان جازی، راشدحفیظ، اجمل […]
آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کے بعد وزارت خزانہ کا مقامی بینک سے مہنگا قرض نہ لینے کا فیصلہ
- Admin
- October 2, 2024
- 0
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت خزانہ نے مقامی بینک سے 60 کروڑ ڈالر قرض معاہدہ فنانسنگ گیپ کا تخمینہ پورا کرنے کیلئے کیا تھا […]
پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے پیرالمپکس میں برانز میڈل جیت لیا
- Admin
- September 6, 2024
- 0
پیرالمپک گیمز میں پاکستان کے حیدر علی ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے ، اُنہو ں نے 52.54 کی تھرو کے ساتھ […]