چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مون سون ہوائیں کل سے شہر پر اثر انداز ہو سکتی ہیں جس کے سبب ہفتہ اور اتوار کو کراچی میں موسلادھار بارش توقع کی جارہی ہے جب کہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل دوسری جانب ملک بھر میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پنجاب میں ملتان، نارووال، شکر گڑھ اور جہلم سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک میں مون سون کا اسپیل 25 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، مون سون ہواؤں کا سلسلہ آج سے سندھ میں داخل ہوگا جس سے 19 اگست تک کراچی، گھوٹکی، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹہ اور سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جب کہ این ڈی ایم اے نے پنجاب کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے
Related Posts
پیرس اولمپکس سے قبل شر پسند عناصر کی توڑ پھوڑ ، فرانس میں ٹرینوں کا نظام بری طرح متاثر
- Admin
- July 26, 2024
- 0
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل منظم انداز سے ٹرین نیٹ ورک پرحملے کرکے توڑ پھوڑ اور لائنوں […]
حکومت جب کہے گی ایکس کھول دیں گے، چئیرمین پی ٹی اے
- Admin
- August 1, 2024
- 0
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کا اجلاس رانا محمود الحسن کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کی جانب […]
جنگ بندی اور مغویوں کیلئے نیتن یاہو کی کوششیں ناکافی ہیں، امریکی صدر
- Admin
- September 3, 2024
- 0
گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے جو بائیدن سے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں نیتن یاہو […]