پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ٹیم کے تین کھلاڑی مرتضٰی یعقوب ، احتشام اسلم، سینٹر فاروڈ عبدالرحمٰن جونیئر اور ٹیم کے فزیو ڈاکٹر وقاص نے یورپ میں سیاسی پناہ کی دراخوست دی ہے۔اس حوالے سے کھلاڑیوں کے ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ہم نے سیاسی پناہ لی ہے اور نہ ہی درخواست دی ہے، ہم نیشنز کپ کھیلنے کے بعد 5 میچز کھیلنے یورپ گئے ہیں، اس کے بعد اس کلب نے ان سے مزید معاہدہ کیا اور کہا کہ انہیں عارضی رہائش کارڈ بناکر دیں گے۔کھلاڑیوں کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کھلاڑی یورپ میں کوئی اور ملازمت نہیں کررہے بلکہ ہاکی کھیل رہے ہیں اور ان کھلاڑیوں کو بیرون ملک سلپ ہونا ہوتا تو یہ کام پہلے بھی کرسکتے تھے۔ذرائع کے مطابق کھلاڑی بغیر ڈیلی الاؤنس پاکستان سے کھیلے جن کے پیسے تاحال نہیں ملے، اپنے بہتر مستقبل کے لیے وہ یورپ گئے ہیں اور ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں عدم دستیابی کے لیے کھلاڑیوں نے فیڈریشن کو آگاہ کردیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے انکشاف کیا تھا کہ ہاکی کے 3 قومی کھلاڑیوں اور فزیو نے بیرون ملک سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے
Related Posts
پاکستان ای گورننس انڈیکس پہلی بار بہترین کیٹگری میں آگیا
- Admin
- September 18, 2024
- 0
اقوام متحدہ ای گورننس سے متعلق ممالک کی درجہ بندی جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس میں پہلی مرتبہ اعلیٰ […]
مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آ گیا
- Admin
- July 12, 2024
- 0
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی لارجز بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ […]
مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی 8 ججز نے ایک اور وضاحت جاری کر دی
- Admin
- October 18, 2024
- 0
الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ سے دوسری وضاحت دی گئی ہے۔اکثریتی ججز کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ […]