تھریڈز استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 30 کروڑ سے زائد ہوگئی

ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے گئے میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز کے ماہانہ صارفین کی تعداد 30 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے تھریڈز پر ایک پوسٹ میں یہ اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ تھریڈز کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 10 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔

مارک زکربرگ اس سے پہلے یہ خیال ظاہر کر چکے ہیں کہ میٹا کی دیگر ایپس کی طرح تھریڈز کے صارفین بھی ایک ارب تک پہنچ سکتے ہیں۔

Leave a Reply