کارساز حادثہ اپڈیٹ: کیس کے شروع میں نا امیدی تھی مگر اب یقین ہے کہ انصاف ہو کر رہے گا، متاثرہ خاندان

کراچی کے علاقے کارساز پر چند روز قبل تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو روندتی ہوئی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، اس حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق ہوئے تھے جب کہ پولیس نے حادثے کی ذمہ دار خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔واقعے کی کئی فوٹیجز سامنے آچکی ہیں اور جناح اسپتال کی جانب سے نتاشا اقبال کی ذہنی حالت کو درست قرار دیا گیا ہے۔اب نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاں بحق آمنہ کے چاچا نے بتایا کہ’ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ایم این اے شرمیلا فاروقی نے مرحوم بھائی کی اہلیہ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ملزم کو سزا دلوانے تک  مکمل تعاون  حاصل رہے گا۔آمنہ کے چاچا کا کہنا تھا کہ ’ کیس کے آغاز میں مایوسی تھی کہ انصاف نہیں ملے گا لیکن  کچھ لوگوں کے باعث ملزم کو سزا دلوانے کی امید بندھ گئی ہے‘۔
ملزمہ کی جانب سے ڈیل کے سوال پر  آمنہ کے چچا نے کہا کہ ’نہیں ہمیں ملزمہ کی جانب سے کوئی ڈیل آفر نہیں کی گئی، نہ ہی اس حوالے سے کوئی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی ہمارے اہل خانہ کو اس میں کوئی دلچسپی ہے‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ’ 322  تعزیرات ہند پاکستان کے تحت  ملزم کی جو سزا بنتی ہے اسے وہ ملنی چاہیے تاکہ معاشرے میں ایک مثال قائم ہوسکے‘۔

Leave a Reply