ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق تھنت نامی تھائی شہری ٹوائلٹ میں موجود تھا کہ اسے اچانک کموڈ سے نکلنے والے اژدھے نے کاٹا جس سے اسے شدید تکلیف محسوس ہوئی، اس نے ٹوائلٹ میں اژدھے کی موجودگی کو بھی بھانپ لیا اور موقع دیکھتے ہی ٹوائلٹ سے برش اٹھاکر اژدھے کو مارڈالا۔اژدھے کو مارڈالنے کے بعد تھائی شہری کا ٹوائلٹ بھی خون آلود ہوگیا جب کہ ڈیلی میل پر سامنے آنے والی ویڈیو شہری کو ٹوائلٹ کموڈ سے منہ نکالے سانپ کو مضبوطی سے دبوچے دیکھاجاسکتاہے۔رپورٹ کے مطابق اژدھے کے کاٹنے سے اس شخص کو شدید تکلیف ہوئی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں تھنت نے بتایا کہ وہ اب مکمل طور پر صحتیاب ہے لیکن اس کے باوجود حادثے والے ٹوائلٹ کو استعمال نہیں کرتا
Related Posts
ایسا کوئی معاہدہ قبول نہیں جو لبنان کی خودمختاری کے خلاف ہو، حزب اللہ سربراہ
- Admin
- November 21, 2024
- 0
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کی جانب سے لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر کسی بھی معاہدے کو قبول کرنے سے […]
اسرائیل کا جنوبی لبنان کے قریب ڈرون حملہ، 2 جاں بحق 3 زخمی
- Admin
- July 30, 2024
- 0
عرب میڈیا کے مطابق لبنانی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 جاں بحق […]
اسرائیل سے جنگ بندی مزاکرات سے دستبرداری میں کوئی صداقت نہیں، حماس
- Admin
- July 15, 2024
- 0
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات سے دستبرداری کی خبروں کی تردید کر دی۔فرانسیسی خبر […]