اقبال اسٹیڈیم فیصل آبادمیں انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس میچز نہ کرانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال اسٹیڈیم کی خستہ حالت کی وجہ سے بنگلا دیش سیریز کا ٹیسٹ میچ فیصل آباد میں نہ کرایا جا سکا، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد کی بدحالی کی وجہ سے پی سی بی نےمیچز کرانے کے لیے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اسٹیڈیم کی بدحالی پر پی سی بی پریشان ہے کیونکہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی اسٹیڈیم ڈومیسٹک میچز کے انعقاد کے قابل بھی نہ رہا۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے چند ماہ قبل پی سی بی کے وفد کو اسٹیڈیم کی حالت بہتر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس وقت اقبال اسٹیڈیم کی گراؤنڈ تباہ ہو گئی ، ڈریسنگ اور میڈیا رومز کی بھی تباہ حالی برقرار ہے اور اسٹینڈز بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔پی سی بی بنگلا دیش سیریز کا ٹیسٹ فیصل آباد میں کرانے کا خواہشمند تھا ،فیصل آباد میں پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے بعد کوئی انٹر نیشنل میچ نہیں ہوا ۔پی سی بی شائقین کی سہولت اور ان کی دلچسپی کے لیے فیصل آباد سینٹر کومستقل آباد کرنے کا خواہشمندہے پی سی بی ڈومیسٹک سیزن کا پہلا چیمپئِنز ون ڈے کپ بھی ستمبر میں فیصل آباد میں کرانا چاہتا ہے ۔ اس کے علاوہ 2026 سے پی ایس ایل میں دو ٹیموں کی شمولیت ہونا ہے جس کیلئے فیصل آباد مضبوط امیدوار ہے، پی سی بی پی ایس ایل کے لیےبھی فیصل آباد کو فینز کی دلچسپی کے لیے مستقل وینیو رکھنا چاہتا ہے تاہم اقبال اسٹیڈیم کی تباہ حالی نے پی سی بی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کے انعقاد کے لیے مشکلات پیدا کر دیں اپ گریڈیشن کی وجہ سے قذافی اسٹیڈیم میچز کے لیے دستیاب نہیں ، کراچی میں تماشائیوں کا داخلہ بند ہے
Related Posts
الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، قائمہ کمیٹی کو اخراجات کی تفصیل دینے سے معذرت
- Admin
- September 3, 2024
- 0
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کا ہمایوں مہمند کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس کے ایجنڈے میں الیکشن کمیشن ممبران، ملازمین کی تنخواہ، سفر […]
القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گجرات سے گرفتار
- Admin
- July 19, 2024
- 0
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان اکرم گوندل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے اسامہ بن لادن کے […]
ملک بھر میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زائد بچوں کا سکول سے باہر ہونے کا انکشاف
- Admin
- September 10, 2024
- 0
وزارت تعلیم کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریر ی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 2 کروڑ 62 […]