ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بھارت میں تابکاری موادکی چوری پر جاری بیان میں کہا کہ بھارت میں جوہری اور دیگر تابکاری مواد کی چوری کے مسلسل واقعات پر شدید تشویش ہے، بھارت میں تابکاری مواد کی غیر قانونی فروخت کے واقعات پر شدید تشویش ہے، بھارت میں گروہ کے قبضے میں انتہائی تابکار اور زہریلا مادہ کیلیفورنیم پایا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ اس انتہائی تابکار اور زہریلے کیلیفورنیم کی مالیت 100 ملین ڈالر ہے، 2021 میں بھی بھارت میں کیلیفورنیم کی چوری کے 3 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ واقعات بھارت کے جوہری مواد کی حفاظت کے اقدامات پر سوالیہ نشان ہیں، یہ واقعات بھارت میں حساس مواد کی بلیک مارکیٹ کے وجود کی نشاندہی کرتے ہیں، بھارت میں حساس مواد کا معمول کے مطابق غلط ہاتھوں میں جانا خطرناک ہے، پاکستان ان واقعات کی مکمل تحقیقات اور سدباب کے مناسب اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے
Related Posts
اسرائیلی فوج کا غزہ میں پولیو مرکز پر حملہ، 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی
- Admin
- November 3, 2024
- 0
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں پولیو مرکز پر گرینیڈ سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 […]
ترکیے کے معروف مذہبی راہنما فتح اللہ گولن انتقال کر گئے
- Admin
- October 21, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیے کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن امریکا میں انتقال کرگئے۔83 سالہ فتح اللہ 1999 سے امریکا میں خود ساختہ […]
اگر حملہ ہوا تو اسرائیل کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، سربراہ ایرانی فوج
- Admin
- October 2, 2024
- 0
گزشتہ روز ایران کی جانب سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی شہاست کا بدلہ لیتے […]