نریندر مودی نے چاندی کا تمغہ جیتنے والے بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کو فون پر مبارکباد دی اور مستقبل میں اُن کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نریندر مودی نے نیرج سے کہا کہ آپ کی والدہ نے ارشد ندیم کو اپنا بیٹا کہا، میں اُس جذبے سے متاثر ہوا ہوں اس سے قبل نیرج چوپڑا نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی والدہ نے ارشد ندیم کو دل سے بیٹا کہا، ماں گاؤں میں رہتی ہیں، پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر سوشل میڈیا اور ٹی وی کی خبروں سے متاثر نہیں ہوتیں۔بھارتی ایتھیلیٹ نے کہا کہ وہ ایک ماں کا احساس رکھتی ہیں، سادگی سے بولتی ہیں، کچھ لوگوں کو یہ عجیب لگا ہوگا اور کچھ نے اس کو پسند کیا ہوگا۔یاد رہے کہ نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم دونوں کی والدہ نے ایک دوسرے کے بچوں کو اپنا بیٹا قرار دیا تھا اور ساتھ ہی سب کو امن، محبت اور سلامتی کا پیغام پہنچایا تھا۔واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز پرفارمنس دیتے ہوئے ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوا دیا، یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے
Related Posts
شام: اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں 14 افراد ہلاک
- Admin
- September 9, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کو رات گئے وسطی شام میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک […]
ڈاکٹر یونس کا بنگلا دیش میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے بعد انتخابات کرانے کا اعلان
- Admin
- August 19, 2024
- 0
سربراہ عبوری حکومت پروفیسر محمد یونس کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں حالات معمول پر لاتے ہوئے اصلاحات شروع کریں گے، الیکشن کمیشن، عدلیہ […]
افریقہ میں منکی پاکس کے نئے ویرینٹ کی تصدیق، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا
- Admin
- August 15, 2024
- 0
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دے دیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق افریقا کے 13 ممالک میں […]