کراچی میں اگست کے مہینے میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 16سے 23 جولائی کے دوران درجہ حرارت 5 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ جولائی میں 2 ہی مون سون اسپیل کراچی پر اثر انداز ہوئے،2 اسپیلز میں سرجانی ٹاؤن میں 100 ملی میٹر کے قریب بارش ہوئی تاہم پورے شہر میں یکساں بارش نہ ہوسکی۔سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں آج دوپہر تک اچھی بارش کا امکان ہے تاہم رات گئے تک یہ سسٹم سندھ سے نکل جائے گا جب کہ 4 اگست سے مشرقی سندھ سے شدت کی مون سون ہوائیں داخل ہوں گی جس کے سبب 4 سے 6 اگست کے دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے، اس دوران کراچی میں بھی اچھی بارش کی توقع کی جارہی ہے

Leave a Reply