مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تقرری کے خلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ محمد شفیع صدیقی نے سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے سوال کیا آپ کا کیا بنیادی حق متاثر ہورہا ہے؟ اس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ آرٹیکل 90 اور 91 کےتحت وفاقی حکومت وزیراعظم اورکابینہ ارکان پر مشتمل ہوتی ہے، آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ موجود نہیں، ڈپٹی وزیراعظم نہ سینیٹ اور نہ پارلیمنٹ کو جواب دہ ہے۔ عدالت نے سوال کیا کہ اس سے قبل پرویز الٰہی بھی نائب وزیر اعظم رہ چکے ہیں، یہ درخواست اس سے مختلف ہے؟ اس پر وکیل نے کہا کہ پرویز الٰہی کا 2013 کا نوٹیفکیشن اس سےمختلف تھا، اس نوٹیفکیشن میں لکھاگیاتھا کہ نائب وزیراعظم، وزیراعظم کےاختیارات استعمال نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پرویزالٰہی کی تقرری کا نوٹیفکیشن اور ہائی کورٹس کےفیصلےکی نقول پیش کی جائیں۔ عدالت نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ درخواست میں اسحاق ڈارکوفریق کیوں نہیں بنایاگیا؟ اس پر وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ اگر عدالت سمجھتی ہے تو فریق بنا دیں گے۔بعد ازاں عدالت نے درخواست کو فوری سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا
Related Posts
بشری اور قاسم سوری عمران خان کو ایسے دلدل میں لیجا رہے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو، فیصل واوڈا
- Admin
- December 3, 2024
- 0
ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ باہر بیٹھے لوگ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے استعمال کررہے ہیں، یہ […]
عمران خان اور علی امین لانگ مارچ ، توڑ پھوڑ کیس میں بری
- Admin
- October 19, 2024
- 0
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں ریلیف مل گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی […]
ہماری غلطی سے عمران خان کی سختیاں بڑھ رہی ہیں ، ذمہ دار مرکزی قیادت ہے، شوکت یوسفزئی
- Admin
- November 28, 2024
- 0
شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی کا شوہر بغیر جرم کے جیل میں ہے وہ کیوں نہ سڑک پر نکلتیں؟ […]