یو این مانیٹرنگ گروپ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے، ٹی ٹی پی کوافغان طالبان اور القاعدہ کے دھڑوں کی آپریشنل اور لاجسٹک سپورٹ حاصل ہے۔رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ٹی ٹی پی کے 6 سے ساڑھے 6 ہزار جنگجو موجود ہیں، افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خطرے کو ختم کرنے میں ناکام ہے یا اس کا ایسا ارادہ نہیں ہے۔یو این گروپ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان، ٹی ٹی پی کو دہشتگرد گروپ تصور نہیں کرتے، ان کے آپس میں قریبی تعلقات ہیں، ٹی ٹی پی والے افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے ہیں، ٹی ٹی پی والے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کے لیے افغانوں کو استعمال کرتے ہیں۔مانیٹرنگ گروپ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی نے بتدریج پاکستان کے خلاف حملوں کی تعداد بڑھائی ہے، ٹی ٹی پی کارندوں کو مقامی جنگجوؤں کے ساتھ القاعدہ کیمپوں میں تربیت دی جارہی ہے، القاعدہ کی بڑھتی حمایت سے ٹی ٹی پی خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔خیال رہے کہ حکومت پاکستان بارہا افغانستان کی عبوری حکومت کو یہ باور کروا چکی ہے کہ ٹی ٹی پی کے دہشتگرد پاکستان کے خلاف کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں، طالبان حکومت اپنے عہد کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے یا پھر ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کرے۔
Related Posts
مسقط میں مسجد کے قریب فائرنگ، 2 پاکستانیوں سمیت 4 جاں بحق
- Admin
- July 16, 2024
- 0
مسقط میں پاکستانی سفیر نے مسقط میں جاں بحق ہونے والے 4 افراد میں سے 2 کے پاکستانی ہونے کی تصدیق کردی۔پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری […]
بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے
- Admin
- October 4, 2024
- 0
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے […]
لندن میں فائز عیسی کی گاڑی پر حملہ، وزارت خارجہ نے ہائی کمیشن کو قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی
- Admin
- November 3, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کو تمام ملوث افراد کےخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ذرائع وزرات خارجہ کے مطابق ملزمان […]