فصل آباد میں فیسکو اہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے کارروائی کی ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم اکبر علی فیسکو میں بطور اسسٹنٹ لائن مین تعینات تھا ملزم فیسکو سب ڈویژن آفس مانانوالہ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔ملزم نے شکایت کنندہ کے رشتے دار کو بھرتی کروانے کے لئے رشوت وصول کی
ملزم کو شکایت کنندہ سے 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ملزم اس سے قبل بھی 2 لاکھ روپے بطور رشوت وصول کر چکا تھاملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
شہریوں کو ناجائز بل بھجوانے والے ادارے کا اہلکار رشوت خور نکلا
